بنگلا دیش میں کشتی الٹنے سے  آٹھ افرادہلاک

بنگلا دیش میں ایک کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت آٹھ افرادہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلا دیش میں ایک کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت آٹھ افرادہلاک ہوگئےہیں۔حادثہ کل رات گیارہ بجے ڈھاکہ کے نزدیک دریائے میگھنا میں سری نگرکے مقام پر پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق کشتی میں پچاس کے قریب مسافرسوارتھے جن میں سے بیالس افرادکوبچالیا گیا۔ حادثے کے فوری بعد ڈھاکہکی فائربریگیڈ کے غوطہ خوروں نے دریا سے پانچ لاشیں نکال لیں جبکہ تین لاشیں آج صبح نکالی گئیہیں جنھیں ورثاکے حوالے کردیا گیا ہے۔

News Code 1273559

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =