جاپان میں شدید زلزلے اور سونامی کے بعد ہلاکتوں کی تعداد12 ہزار سےزائد

جاپان میں بدترین زلزلے اور سونامی کے بعد ہلاکتوں کی تعداد12 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہزاروں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں بدترین زلزلے اور سونامی کے بعد ہلاکتوں کی تعداد12 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہزاروں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر نو تھی۔ جاپان میں وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ زلزلے کی تباہ کاریاں سامنے آتی جارہی ہیں ۔ میاگی کے پولیس چیف کے مطابق صرف میاگی میں دس ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔ اس مقام سے پانچ سو سے زائد افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ ہزاروں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے اور سونامی سے ہونیوالی تباہی اربوں ڈالر تک ہوسکتی ہے۔ جبکہ دس ہزار سے زائد لوگ اور چار ٹرینیں اب تک لاپتا ہیں تقریباً3 لاکھ افرادبے گھر ہوچکے ہیں۔لاکھوں افراد بجلی اور پانی سے محروم ہیں۔ جاپان نے زلزلے اور سونامی سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی تعداددگنی کر دی ہے اور اب ایک لاکھ فوجی امدادی کاروائیوں میں حصہ لیں گے۔جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے جمعہ کو آنے والے زلزلے کی شدت کے بارے میں کہا ہے کہ اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر نو تھی اور یہ دنیا کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ تھا۔ اس سے پہلے امریکی جیالوجیکل سروے نے اس کی شدت آٹھ اعشاریہ نو بتائی تھی۔

News Code 1273545

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =