جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ میں ایک گاڑی تباہ

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میںامریکی جاسوس طیارے نے ایک گاڑی پر دو میزائل فائر کئے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میںامریکی جاسوس طیارے نے ایک گاڑی پر دو میزائل فائر کئے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی جاسوس طیارے نے پہلے ایک میزائل فائر کیا جو گاڑی سے کچھ فاصلے پر گرا۔ اس حملے کے بعد گاڑی میں سوار افراد بھاگ گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق گاڑی سے اترنے والے تمام افراد کا تعلق عرب ممالک سے ہے  جو قریبی علاقے میں بھاگ کر چھپ گئے ہیں۔

News Code 1273503

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =