ایرانی جزیروں کے بارے میں امارات کے مؤقف میں تبدیلی مناسب قدم ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس تعاون کونسل کے 118ویں اعلامیہ اور ایران کے تین جزیروں ابو موسی ، تنب بزرگ اور تنب کوچک کے ایرانی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جزیروں کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے مؤقف میں تبدیلی ایک مثبت اور مناسب قدم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے خلیج فارس تعاون کونسل کے 118ویں اعلامیہ اور ایران کے تین جزیروں ابو موسی ، تنب بزرگ اور تنب کوچک کے ایرانی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جزیروں کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے مؤقف میں تبدیلی ایک مثبت اور مناسب قدم ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران ابہامات کو دور کرنے کے لئےمتحدہ عرب امارات کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے کے لئے آمادہ ہے انھوں نے کہا کہ ایران خلیج فارس تعاون کونسل کے تمام ارکان اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے اور تمام اسلامی ممالک کی پیشرفت کا متمنی ہے۔

News Code 1273356

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =