کراچی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 افراد ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی میں مختلف علاقوں میں جاری دہشت گردی کے واقعات میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے کارکنوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں مختلف علاقوں میں جاری دہشت گردی کے واقعات میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے کارکنوں سمیت 18 افراد ہلاک جبکہ 18 افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں،جس کے بعد شہر کے کچھ علاقوں میں معمولات زندگی تاحال متاثر ہیں۔ لیاقت آباد کے علاقے میں جھنڈا چوک پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،جبکہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع موٹر مکینک کے ورکشاپ پرگاڑی میں سوار ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ورکشاپ میں کام کرنے والے دو افراد ہلاک ہوگئے،عیدگاہ کے علاقے میں پرانا حاجی کیمپ کے قریب بھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ۔ گذشتہ روز بھی کراچی کے مصروف علاقے کھاردار میں ایک سیاسی جماعت کے کارکن کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا،واقعہکے بعد علاقے میں شدید فائرنگ ہوئی جس سے کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل افراد نے ایک مقامی تنظیم کے دفتر، ایک بس، ٹرک اور رکشے کو آگ لگا دی۔ گلستان جوہر کے علاقے میں ایک سیاسی جماعت کے کارکن، 12 سالہ بچہ،اور دو نوجوانواں سمیت چا رافراد کوفائرنگ کرکے قتل کردیا ،گارڈن، ملیرمیمن گوٹھ اور سپر ہائی وے سے بھی چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں،مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا،،جبکہ عزیز آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخصہلاک ہوا،ا سکے علاوہ سعید آباد،کیماڑی،قائد آباد،انچولی سوسائٹی ، کھارادر ابوالحسن اصفہانی روڈاور لیاری میں فائرنگ سے 18افراد زخمی بھی ہوئےہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں امریکہ سمیت کئی دہشت گرد تنظیمیں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

News Code 1273265

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =