ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے// امریکہ اور نیٹو افغانستان کو ترک کردیں

افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کے فوجیوں کی بربریت اور عام شہریوں کے قتل عام پر احتجاج کرتے ہوئے امریکہ اور نیٹو پر زوردیا ہے کہ وہ افغانستان کو ترک کردیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کے فوجیوں کی بربریت اور عام شہریوں کے قتل عام پر احتجاج کرتے ہوئے امریکہ اور نیٹو پر زوردیا ہے کہ وہ افغانستان چھوڑدیں۔حامد کرزائی نے صوبہ کنر کے شہر اسدآباد میں  500 قبائلیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صبر و تحمل کرنے والے انسان ہیں لیکن اب ہمارا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا ہے کرزائی نے کہا کہ میں نیٹو اور امریکہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ افغانستان میں عام شہریوں کا قتل عام بند کردیں اور افغانستان کو ترک کردیں، واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں امریکہ اور نیٹو کے حملے میں 70 افغان شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

News Code 1272897

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =