جاپان میں زلزلے اور سونامی کے باعث عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں کمی

جاپان میں گذشتہ روز آنیوالے شدید زلزلے اور سونامی کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ اور عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں گذشتہ روز آنیوالے شدید زلزلے اور سونامی کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ اور عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔جاپان میں آنیوالی قدرتی آفت کے باعث آئل ریفائنریزبھی بری طرح متاثر ہوئی ہے، اور خدشہ ہے کہ تیلکی کھپت میں خاطر خواہ کمی دیکھی جائیگی، جس کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں تیل کی قیمتیں ڈیڑھ فیصد کمی کے بعد101 ڈالر فی بیرل پر آگئیں ہیں۔دوسری جانب سے ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی گذشتہ روزکے اختتام پرمندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

News Code 1272729

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =