جاپان میں شدید زلزلہ اور سونامی سے اب تک 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

جاپان کے شہر ہنشو میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد سونامی طوفان سے تباہی پھیل گئی ہے اور10میٹر بلند طوفانی لہروں نے شہر کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے شہر ہنشو میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد سونامی طوفان سے تباہی پھیل گئیہے اور10میٹر بلند طوفانی لہروں نے شہر کو تباہ کردیا ہے۔  زلزلے سے متعدد عمارتیں لرز گئیں اور آئل ریفائنری سمیت کئی عمارتوںمیں آ گ لگ گئی جبکہ ساحلی شہر میں دو ایٹمی پاور پلانٹ بھی بندہوگئے۔اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے سے 19افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ زلزلے سے ٹوکیو میں ریلوے کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 8.9 ریکارڈکی گئی جبکہ 10میٹر بلندسونامی کی لہر یں جاپان کے ساحلی شہر سینڈائی سے ٹکرائیں جس سے کئی علاقے زیرآب آگئے۔جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں48 مقامات پر آگ لگ گئی۔شمال مشرقی جزیرے ہونشومیں شدیدآفٹرشاکس کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔ جاپانی میٹرولوجیکل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز ٹوکیو شہر سے382 کلومیٹر شمال مشرق جبکہ زلزلہ سطح زمین سے10میٹر کی گہرائی میں آیا، زلزلے کے باعث بلند وبالاعمارتیں لرزاٹھی اور کئی میں آگ لگ گئی جبکہ لوگ خوف وہراس سے گھروں سے نکل کرسڑکوں پر آگئے۔ ادھر ساحلی علاقوں اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سونامی وارننگ بھی جاری کردی گئی جبکہ چار میٹر اونچی لہریں ساحلی علاقے سے ٹکراگئی ہیں۔

News Code 1272023

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =