سعودی عرب میں مظاہرین پر سعودی پولیس کی فائرنگ

سعودی عرب میں پولیس نے ملک کے مشرقی شہر قطیف میں مظاہرین پر فائرنگ کی ہے جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں سعودی شہری سعودی عرب میں اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں آج جمعہ کی نماز کے بعد سعودی عرب میں مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں پولیس نے ملک کے مشرقی شہر قطیف میں مظاہرین پر فائرنگ کی ہے جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیںاطلاعات کے مطابق پولیس نے ایک مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور سٹن گرنیڈ استعمال کیے۔سعودی شہری سعودی عرب میں اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں آج جمعہ کی نماز کے بعد سعودی عرب میں مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔سعودی عرب کو القاعدہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ادھر بعض ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے مظاہرین کو کچلنے کے لئے پاکستان سے سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

News Code 1271900

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =