کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 12 گاڑیاں بھی جلادی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 12 گاڑیاں بھی جلادی گئی ہیں۔ شہر میں گزشتہ شب سے فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کا سلسلہ شروع ہوا جس میں اب تک متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی گئی ۔فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔لیاری،اورنگی ٹاؤن،کھارادر،گلستان جوہر،شانتی نگر اور قریبی علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعات پیش آئے جبکہ آٓئی آئی چندریگر روڈ ،ایم اے جناح روڈ، اور اس سے متصل شاہراہوں پر رات گئے دیر تک کھلے رہنے والے چائے کے ہوٹل اور دکانیں بھی بند کروادی گئیں۔گزشتہ روز سے اب تک چار افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق نے آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہےادھر پیپلز پارٹی نے پاکستان سپریم کورٹ کے سیاسی فیصلوں کے خلاف آج پورے صوبہ سندھ میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک اورکاروباری ادارے بند ہیں ۔

News Code 1271889

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =