پاکستان نے کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے

پاکستان نے زمین سے زمین پر کم فاصلے تک ہدف کو صحیح نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل ، ابدالی کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے زمین سے زمین پر کم فاصلے تک ہدف کو صحیح نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل ، ابدالی کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حتف ٹو سیریز کے ابدالی میزائل کو ایٹمی اور روایتی وار ہیڈز سے لیس کیا جاسکتا ہے ، اس میزائل کا آج کیا جانے والے تجربہ مکمل کامیاب رہا ،اس موقع پر چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالدشمیم وائیں نے بھی میزائل کے ٹیسٹ فائر کا مشاہدہ کیا، ابدالی میزائل ایک سو اسی کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

News Code 1271887

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =