لیبیا سے ڈھائی لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں

اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق لیبیا میں جاری بحران کے باعث ڈھائی لاکھ سے زائد افراد پڑوسی ممالک کی طرف نقل مکانی کرچکے ہیں.

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہاقوام متحدہ کے اعلان کے مطابقلیبیا میں جاری بحران کے باعث ڈھائی لاکھ سے زائد افراد پڑوسی ممالک کی طرف نقل مکانی کرچکے ہیں۔اقوام متحدہ کے رابطہ افسر کا کہنا ہے فروری کے اواسطسے لیبیا میں جاری بغاوت کے بعد اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد مختلف ممالک کی طرف کوچ کرچکے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ37 ہزار4 سو سے زائد افراد تیونس، ایک لاکھ 7 ہزار 500 مصر ،5 ہزار چارسوالجزائر اور2 ہزار2 سو افراد نائیجر نقل مکانی کرچکے ہیں۔ترجمان کے مطابق سرحدی علاقوں میں لیبیا کے متاثرین کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت مختلف اداروں کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

لیبیا میں عوام لیبیا کے خونخوار صدر معمر قذافی کو اقتدار سے الگ کرنے کی کوشش کررہ ےہیں لیکن معمر قذافی نے عوام کو کچلنے کے لئے اپنے شرپسندوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس میں اب تک 6 ہزار سے زآئد افراد ہلاک ہوچکے ہیں قذافی کو مغربی ممالک اور اسرائیل کی حمایت  حاصل ہے۔

News Code 1271881

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =