جاپان میں 9۔8 شدت کےزلزلے کے بعد سونامی جاری

جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی لہروں نے تباہی پھیلادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی لہروں نے تباہی پھیلادی ہے۔ جاپان کے ٹیلی ویژن کے مناظر میں سونامی کر لہریں زمین پر بہت دور تک پھیل گئی ہیں۔سونامی کی وراننگ کا دائرہ تائیوان، انڈونیشیا، فلپائن اور بحرالکاہل کے ساحل پر روس اور ہوائی تک بڑھا دیا گیا ہے۔بحرالکاہل کے سونامی وراننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ سونامی کر لہریں چلی تک پہنچ سکتی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹوکیو میں کئی منٹ تک عمارتیں لرزتی رہیں جس کے بعد لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ٹوکیو میں چھت گرنے سے بیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت آٹھ اعشاریہ نو تھی اور اس کا مرکز ٹوکیو سے چار سو کلومیٹر دور بیس میل گہرائی میں تھا۔زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ماہرین کے مطابق جاپان میں کئی سالوں میں یہ شدید ترین زلزلہ تھا

News Code 1271873

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =