لیبیا میں قذافی کے شرپسندوں اور انقلابیوں کے درمیان لڑائی کا سلسلہ جاری

لیبیا کے خونخوار اور ڈکٹیٹر صدر معمر قذافی کے شرپسندوں اور انقلابیوں کے درمیان شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے انقلابیوں کو کچلنے کے لئے اسرائیل قذافی کی مدد کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے خونخوار اور ڈکٹیٹر صدر معمر قذافی کے شرپسندوں اور انقلابیوں کے درمیان شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے انقلابیوں کو کچلنے کے لئے اسرائیل قذافی کی مدد کررہا ہے۔ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے کہا ہے کہ  اپنے دوستوں کی مدد سے انقلابیوں کوکچل دیں گے.امریکہکے نیشنل انٹیلی جنس ادارے نے لیبیا میں قذافی حکومت کے فوری خاتمے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قذافی حکومت ابھی بہت مضبوط ہے ۔ واشنگٹن میں سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائیریکٹر جیمز کیلپر کا کہنا تھا کہ قذافی کی وفادار فوجیں حکومت مخالف فورسز کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہیں، قذافی کی فوجوں کے پاس بہتر ہتھیار اور لاجسٹک وسائل بھی زیادہ ہیں ۔ جیمز کیلپر کا کہنا تھا کہ قذافی کی حکومت جلدی ختم ہونے والی نہیں ، وہ زیادہ دیر تک چلے گی. مبصرین کے مطابق امریکہ اور اسرائیل خفیہ طور پر قذافی کو مدد بہم پہنچا رہے ہیں کیونکہ انقلابیوں کی کامیابی کی صورت میں اسرائیل اور امریکہ کے مفادات کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔

News Code 1271864

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =