پاکستان سپریم کورٹ کے سیاسی فیصلے کے خلاف  پیپلز پارٹی کی ہڑتال

پاکستان سپریم کورٹ کے سیاسی فیصلوں کے خلاف پورےصوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی ہڑتال جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈسید دیدار شاہ کے نیب چیئرمین کی تقرر ی کو غیرقانونی قرار دینے کے خلاف پیپلز پارٹی کی اپیل پر سندھ بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے ۔پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ کے سیاسی فیصلوں سے پاکستان کو نقصان پہنچےگا پورے صوبہ سندھ میں سڑکوں پر ٹریفکغائب ہےکئی علاقوں میں مظاہرین نے ٹائر جلائے اور سڑکیں بلاک کر دیں۔ کاروباری مراکز بند ہیں شہرمیں امن و امان قائم رکھنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ٹھٹھہ میں ہڑتال کے دوران جزوی طور پر ٹریفک معطل ہے پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بجائے حکومت کو اپنے نشانے پر لےرکھا ہے اور جمہوری حکومت کو کمزور اورختم کرنے کے سلسلے میں سپریم کورٹ سیاسی کھیل میں شامل ہوگئی ہے جس کے سنگین نتائج بر آمد ہونگے۔

News Code 1271856

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =