ہندوستان میں عالمی کپ کے میچوں کے دوران حملوں کا خطرہ

ہندوستان کی وزارت داخلہ نے وارننگ جاری کی ہے کہ شدت پسند ہندوستان میں عالمی کپ کے میچوں کے دوران حملے کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی وزارت داخلہ نے وارننگ جاری کی ہے کہ شدت پسند ہندوستان میں عالمی کپ کے میچوں کے دوران حملے کرسکتے ہیں۔ ہندوستانی وزارت داخلہ نے کرکٹ میچوں اور ساحلی علاقوں میں تیل کی تنصیبات پر حملے کے خطرات کے پیش نظر پورے ملک میں چوکس رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ہندوستان کی انٹیلیجنس بیورو نے ساحلی ریاستوں کے پولیس سربراہوں اور چیف سکریٹریز کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے لشکر طیبہ اور القاعدہ ممبئی، چنئی اور ممکنہ طور پر احمدآباد جیسے ساحلی اور سمندر کے نزدیکی شہروں میں عالمی کپ کے میچوں کے دوران حملہ کرنے کے لیے موقعہکی تلاش میں ہیں۔

اطلاع کے مطابق بعض غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں ہندوستان کو اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد پہلے ہی ممکنہ طور پر نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہو چکے ہیں اور بعض دیگر سمندر کے راستے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے اہلکارکے مطابق کرکٹ مییچز کے لیے سکیورٹی کے انتطامات اطمینان بخش ہیں اور کھلاڑیوں و تماشائیوں کی سلامتی کے لیے ہر احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

News Code 1271358

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =