ریمنڈ ڈیوس کی وجہ سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کافی کشیدہ ہیں

پاکستان کےسابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس معاملےکی وجہ سے پاکستان اورامریکہ کے تعلقات واپس صفر درجہ پر پہنچ چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کےسابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس معاملےکی وجہ سے پاکستان اورامریکہ کے  تعلقات واپس صفر درجہ پر پہنچ چکے ہیں۔قریشی نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس معاملے سے متاثر ہونے والے پاک، امریکہتعلقات باہمی اعتماد کا فقدان دور کرکے ہی بحال کیے جا سکتے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال خراب ترہوگئی ہے، عوام خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہے ہیں جبکہ سیاسی صورت حال اختلافات کی طرف جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پاسپورٹ ، عالمی سطح پر اعتماد کھوچکا ہے۔

News Code 1271292

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =