120 ممالک نے ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کی ہے

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ناوابستہ تحریک کے 120 رکن ممالک کے نمائندوں نے ایک بیان میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ناوابستہ تحریک کے 120 رکن ممالک کے نمائندہ گروپ نم نے ایک بیان میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ گروپ نم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ناوابستہ تحریک  کےرکن ممالک ایٹمی ایجنسی کے مقررہ قوانین کی روشنی میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہیں اور دیگر ممالک کے ایٹمی موضوعات کے سلسلے میں صرف ایٹمی ایجنسی کے ماہرین کی رپورٹ ہی قابل عمل ہے اور دیگر اداروں کی ایٹمی ایجنسی کے امور میں مداخلت سے اس ادارے کی بین الاقوامی ساکھ خطرے میں پڑھ سکتی ہے بیان میں ایران کے ایٹمی معاملے کو ایٹمی ایجنسی کے اندر اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی گئی ہے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی طرف سے ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔

News Code 1271289

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =