کراچی میں پولیس نے چار طالبان دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے

پاکستان کے شہرکراچی میں سی آئی ڈی پولیسنے کارروائی کر کے دہشت گرد و کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے چارمبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا اور ان کی نشاندہی پر بھاری مقدارمیں دھماکہ خیزمواد اوراسلحہ برآمد کر لیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کر کے دہشت گرد و کالعدم  تحریک طالبان پاکستان کے چارمبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا اور ان کی نشاندہی پر بھاری مقدارمیں دھماکہ خیزمواد اوراسلحہ برآمد کر لیاہے۔پاکستانی حکام کے مطابق ملزمان سہراب گوٹھ سمیت کراچی کے کئی علاقوں میں خود ساختہ شرعی نظام جبراً نافذ کرناچاہتے تھے۔سی آئی ڈی حکام کے مطابق فرنٹیئر کالونی میں بڑا قبرستان کے قریب چھاپہ مار کر دہشت گرد تنظیم طالبان پاکستان کے چارمبینہ دہشت گردوں مشرف، شیر زلی، احمد علی اور حمید اللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے22کلو وزنی خود کش جیکٹ،10 کلوگرام دھماکہخیز مواد، تین دستی بم، ایک اسموک بم، ڈیٹونیٹر، ڈیٹونیٹنگ وائر،تین کلاشنکوف اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔سی آئی ڈی حکام کے مطابق ملزمان وزیرستان اور کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھے جبکہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔

News Code 1271287

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =