ایران گروپ 1+5 کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے اعلان کیا ہے کہ ایران گروپ 1+5 کے ساتھ مؤثر اور مفید مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران گروپ 1+5 کے ساتھ مؤثر اور مفید مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔انھوں نے کہا کہ میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی طرف سے ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ  ایجنسی کے موجودہ قوانین سے بڑھ کر تعاون کیا ہے اور تعوان کا یہ سلسلہ جاری رہےگا علی اصغر سلطانیہ نے کہا کہ ایٹمی ایجنسی نے اپنی متعدد رپورٹوں میں صاف طور پر یہ اعلان کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بعض طاقتوں کے دباؤ میں آکر رپورٹ کو دو پہلو جاری کردیا جاتا ہے  انھوں نے کہا کہ ایران نے بارہا واضح کیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور اس میں کسی قسم کا کوئی انحراف موجود نہیں ہے اور اسی صداقت کے پیش نظر ایران نے ہمیشہ مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا ہے اور ایران گروپ 1+5 کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

News Code 1271284

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =