اسرائيل کے ساتھ صلح کا پابندہوں// مصر ی گيس کی قیمت میں اضافہ کروں گا

عرب یونین کے سکریٹری جنرل عمرو موسی نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ مصر کے صدر منتخب ہوگئے تو وہ اسرائیل کے ساتھ صلح معاہدے کی پابندی کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہاآرٹض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب یونین کے سکریٹری جنرل عمرو موسی نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ مصر کے صدر منتخب ہوگئے تو وہ اسرائیل کے ساتھ صلح معاہدے کی پابندی کریں گے۔انھوں نے کہا کہ اگر وہ مصر صدر بن گئے تو وہ اسرائیل کو کم قیمت پر فروخت کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ فکر خام ہے کہ نئے دور میں تمام شعبوں میں بہت جلد اصلاحات رونما ہوجائیں گی  عمرو موسی نے کہا کہ اصلاحات کے لئے کافی وقت لگےگا عمرو موسی کا تعلق مصر سے ہے وہ پہلے مصر کے وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں اور آجکل عرب یونین کے سکریٹری جنرل ہیں ان کی عمر 74 سال ہے اور وہ مصر کی با اثر شخصیات میں سے ہیں مصر کی فوجی کونسل نے مارچ کے وسط میں بنیادی آئین کے بارے میں رفرینڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔

News Code 1270993

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =