بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں آٹھ افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں آٹھ افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں آٹھ افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوپ میں ایک مسافر ڈاٹسن پک اپ نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سےٹکراگئی ،اس واقعہمیں چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت انیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایک دوسرے واقعہ میں پیرکوہ کے علاقے میں پہاڑوں سے نامعلوم افراد کی جانب سے لوٹی گیس فیلڈ کے ملازمین کی ایک گاڑی پر فائرنگ میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی انتطامیہ کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے میں لیویز نے ملزمان کی تلاش کاسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم آخری اطلاع تک کسی نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

News Code 1270983

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =