علاقائی حکام عوام کے ارادوں کو کچلنے سے باز رہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے علاقائی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کے ارادوں کو کچلنے سے باز رہیں اور عوامی ارادوں کے سامنے تسلیم ہوجائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے علاقائی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کے ارادوں کو کچلنے سے باز رہیں اور عوامی ارادوں کے سامنے تسلیم ہوجائیں۔

لاریجانی نے سید جمال الدین اسد آبادی کی عظيم شخصیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سید جمال الدین ایک عظيم اور بے مثال شخصیت کے حامل تھے حالیہ صد سالہ تحریکوں کے سلسلہ جنبان وہی ہیں انھوں نے کہا کہ سید جمال الدین اسد آبادی مسلمانوں کے درد کو درک کرنے کے لئے اسلامی ممالک کا سفر کرتے تھے اور وہ یہ سمجھتے تھے کہ مسلمانوں کے سرپر اندرونی اور بیرونی استبداد اور استعمار مسلط ہے اور اسی وجہ سے وہ سیاست میں مسلمانوں کی شرکت کو واجب سمجھتے تھے اور ایسی مسلمان حکومت کے خلاف قیام کو ضروری جانتے تھے جو اسلام کی تباہی اور بربادی کی تلاش و کوشش میں ہو۔ لاریجانی نے کہا کہ مغربی ممالک اپنے مکر و فریب کے ذریعہ مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف ڈال کر ان پر مسلط ہونے کی کوشش کرتے ہیں لہذا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ باہمی اتحاد اور اتفاق کے ذریعہ مغربی ممالک کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کی تلاش و کوشش کریں لاریجانی نے علاقائی حکام کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ہی عوام کو کچلنے کے بجائے عوامی ارادوں کے سامنے تسلیم ہوجائیں اور علاقہ میں مغربی ممالک کی مداخلت کے لئے راہیں ہموار نہ کریں۔

News Code 1270979

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =