کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں4افراد ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی جماعتوں کے دوکارکنوں سمیت 4افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیکا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی جماعتوں کے دوکارکنوں سمیت 4افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئےہیں۔

 پاکستان پولیس کے مطابق قصبہ کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کردیا . بنارس کے قریب مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص ہلاک اور چارافراد زخمی ہوگئے ۔ گلستان جوہر میں جوہر کمپلیکس کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 30 سالہ منور اقبال کوہلاک کردیا ۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعات ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہیں ۔ رات گئے تھانہ عیدگاہ کی حدود میں واقع علاقے بھیم پورہ میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن30 سالہ مشتاق ہلاک ہوگیا،جبکہ رنچھوڑ لائن کے علاقے میں بھی مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے،جس کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

News Code 1270796

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =