لیبیاکے شہرراس لانوف پر کرنل قذافی کی حامی فوجوں نے شدید بمباری کی ہے

لیبیا کے خونخوار صدرکرنل معمر قذافی کی حامی فوج نےانقلابیوں کے زیرکنٹرول شہر راس لانوف میں ایک بار پھر ہوائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجہ میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے س ے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے خونخوار صدرکرنل معمر قذافی کی حامی فوج نےانقلابیوں کے زیرکنٹرول شہر راس لانوف میں ایک بار پھر ہوائی حملے کیے ہیں  جس کے نتیجہ میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق قذافی کےجنگی جہازوں نے اس حملے میں رہائشی علاقوں اور صحرہ میں انقلابیوں کی پوزیشنوں پر میزائل داغے۔ادھر انقلابی کونسل کے مطابق کرنل قذافی کے استعفی سے قبل مذاکرات ممکن نہیں ہے انقلابی کونسل کے رکن جلال کے مطابق قذافی کا مستعفی ہونا ایک بات ہے لیکن مستعفی ہونے کے بعد مقدمات سے استثنیٰ کے حصول کی بات کرنا مختلف بات ہےانقلابیوں پر حملے میں قذافی کو اسرائیل اور بعض یورپی ممالک کی حمایت حاصل ہے ۔

News Code 1270315

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =