جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے میں پانچ افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے ایک حملے میں پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے ایک حملے میں پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ہلاک ہونے والے غیر مُلکی جنگجو بتائے جاتے ہیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق منگل کی شام کو وانا سے تقریباً پندرہ کلومیٹر دور مغرب کی جانب تحصیل برمل کے علاقے لنڈی ڈوگ میں ایک مکان پر دو امریکی جاسوس طیاروں سے تین میزائل داغے گئے۔ جس کے نتیجے میں مکان کے تین کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئےہیں۔اطلاعات کے مطابق ڈرون حملہ فضل کرام نامی شخص کے مکان پر ہوا ہے جن کا تعلق مُلا نذیر گروپ سے بتایا جاتا ہے۔

News Code 1270312

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =