ایران کی دفاعی توانائی علاقائی امن و ثبات کے لئے ضروری ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علاقائی اور عالمی سطح پر ایران کی فوجی توانائی کے بارے میں امریکی وزیر دفاع کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی توانائی علاقائی امن و ثبات کے لئے بہت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے علاقائی اور عالمی سطح پر ایران کی فوجی توانائی کے بارے میں امریکی وزیر دفاع کی تعریف و تمجید پر مبنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی توانائی علاقائی امن و ثبات کے لئے بہت ضروری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ علاقائی ڈکٹیٹروں کی حمایت کی ہے اور علاقائی عوام کے حقوق کو پامال کرنے میں امریکہ کا اہم کردار ہے رامین مہمانپرست نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے لیبیا میں فوجی مداخلت لیبیائی عوام کے مفاد میں نہیں بلکہ امریکہ ، لیبیا میں اپنے مفادات کی حفاظت کے لئے فوجی کارروائی کرنے کے لئے بہانے تلاش کررہا ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ لیبیا میں فوجی مداخلت کے بجائے ڈکٹیٹروں کے خاتمہ کے سلسلے میں مثبت اقدام عمل میں لائے اور علاقائی ڈکٹیروں کی حمایت بند کردے۔

News Code 1270081

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =