صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک زوردار بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک زوردار بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔پاکستان پولیس کے مطابق دھماکہسول لائنز میں سی این جی اسٹیشن کے قریب ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہخیز مواد ایک کار میں رکھا گیا تھا ،دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آوازمیلوں دور تک سنی گئی، قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکے سے پی آئی اے کے دفتر کی عمارت کا ایک حصہ گر گیاہے۔ دھماکے کے مقام پر چار فٹ گہراگڑھا پڑ گیا ہے ،دھماکے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔دھماکے کے قریب حساس ادارے کے دفاتر بھی واقع ہیں جنہیں کافی عرصے سے دھمکیاں موصول ہورہی تھیں ،دھماکے کے مقام سے مشکوک گاڑی کا ملبہ اٹھا لیا گیا ہے۔ابتدائی شواہد کے مطابق پولیس اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دے رہی ہے ۔

News Code 1269964

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =