آیت اللہ مہدوی کنی خبرگان کونسل کے سربراہ منتخب

آج صبح خبرگان کونسل کے اجلاس میں آیت اللہ مہدوی کنی 84 ووٹوں میں سے 63 ووٹ حاصل کرکے خبرگان کونسل کے سربراہ منتخب ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آج صبح خبرگان کونسل کے اجلاس میں آیت اللہ مہدوی کنی 84 ووٹوں میں سے 63 ووٹ حاصل کرکے خبرگان کونسل کے دو سال کے لئےسربراہ منتخب ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق آیت اللہ مہدوی کنی کے خبرگان کونسل کی صدارت کے لئے  نامزد ہونے کے بعد آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی خبرگان کونسل کی صدارت کے لئے نامزد ہونے سے دستبردار ہوگئے اور آیت اللہ مہدوی کنی 63 ووٹ حاصل کرکے خبرگان کونسل کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے ہیں  ان سے قبل آیت اللہ ہاشمی خبرگان کونسل کے سربراہ تھے۔

News Code 1269878

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =