پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی کی زرداری سے ملاقات

پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی مارک گراسمین نے پاکستان کےصدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے پاکستانی ذرائع‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی مارک گراسمین نے پاکستان کےصدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے ۔صدر زرداری نے اس ملاقات میں امریکی ایلچی سے کہاکہ تعلقات میں کمزوری کا آپشن پاکستان اور امریکہ دونوں کے لئے سازگار نہیں ہے اس لیے مل کر تمام مسائل کا قابل قبول حل نکالنا چاہیے۔ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں امریکی سفیر کیمرون منٹر،امریکی حکام اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔اس موقع پر صدر زرداری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو طویل المعیاد اور دیرپا تعلقات کو کسی ایک واقعہکی بھینٹ نہیں چڑھنے دینا چاہیے، ایسے اکا دکا واقعات دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بد اعتمادی اور کشیدگی پیدا کرنے کے لئے استعمال کئے جا سکتے ہیں،پاکستانی صدر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے اس لیے کسی کو ہماری نیت پر شک نہیں ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکہ اپنے جاسوس شہری ریمنڈ ڈیوس کو آزاد کرانے کے لئے پاکستان پر زبردست دباؤ ڈآل رہا ہے لیکن پاکستانی حکومت نے اب تک استقامت کا مظاہرہ کرکے امریکی شہری کو سفارتی استثنی نہیں دیا ہے امریکی شہری امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے سے منسلک ہے جو پاکستان میں بم دھماکوں میں بھی ملوث رہا ہے اور اس نے پاکستان میں بم دماکے کرانے والوں کووافر مقدار میں  رقوم بھی فراہم کی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

News Code 1269762

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =