افغانستان میں اسلامی کانفرنس تنظیم کےنمائندے کی  صالحی سےملاقات

افغانستان کے امور میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے مستقل نمائندے منیر الزمان نے ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے مستقل نمائندے منیر الزمان نے ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس ملاقات میں ایران کے وزير خارجہ علی اکبری صالحی نے افغانستان میں مغربی ممالک کی فوج کی موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی افواج نے افغان عوام کے مسائل و مشکلات کو کم کرنے کے بجائے ان کے لئے مشکلات اور مسائل پیدا کئے ہیں صالحی نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کو افغانستان کے عوام کے حقوق ک وبحال کرنے کے لئے اقدام کرنا چاہیے۔ اس ملاقات میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے افغانستان کے امور میں مستقل نمائندے نے افغانستان میں ایران کے تعمیری اقدامات کی تعریف  کی  انھوں نے کہا کہ ایران نے گذشتہ 30 برس میں افغانستان کے آوارہ  شہریوں کی میزبانی  اور امداد رسانی میں اہم نقش ایفا کیا ہے۔

News Code 1269733

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =