امریکی وزیر دفاع اچانک افغانستان پہنچ گئے ہیں

افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں نو افغان بچوں کی ہلاکت کے بعدافغان عوام کے غم و غصے کو کم کرنے اورصورتحال کا جائزہ لینے کے لئے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس اچانک کابل پہنچ گئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں نو افغان بچوں کی ہلاکت کے بعدافغان عوام کے غم و غصے کو کم کرنے اورصورتحال کا جائزہ لینے کے لئے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس اچانک کابل پہنچ گئےہیں۔امریکی وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے میں صدر حامد کرزائی، اورافغانستان میں اتحادی فوج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات کے علاوہ مشرقی اور جنوبی علاقوں میں تعینات افواج سے بھی ملیں گے۔رابرٹ گیٹس کے پریس سیکریٹری کے مطابق دورے میں نو افغان بچوں کی ہلاکت پر بات چیت کاامکان زیادہ ہے،جوگزشتہ ہفتے کنر صوبے میں اتحادی افواج کے ہیلی کاپٹرز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔اس معاملے پر افغان صدر حامد کرزئی،جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بچوں کی ہلاکت کے سلسلے میں مانگی گئی معافی ’کافی‘ نہیں ہے۔صدر کرزئی کے مطابق شہری ہلاکتوں کی وجہ سے ہی افغانستان اور امریکہکے تعلقات خراب ہورہے ہیں۔

News Code 1269143

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =