فرانسیسی وزیر خارجہ کی اخوان المسلمین کے نمائندوں سے ملاقات

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فرانسیسی وزیر خارجہ نے اخوان المسلمین کے نمائندوں سے ملاقات اور گفتگو کی ہے مغربی ممالک مصری عوام کے انقلاب کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فرانسیسی وزیر خارجہ آلن ژوپہ نے اخوان المسلمین کے نمائندوں سے ملاقات اور گفتگو کی ہے مغربی ممالک مصری عوام کے انقلاب کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ ملاقات قاہرہ کے التحریر اسکوائر کے قریب ایک ہوٹل میں ہوئی ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے اخوان المسلمین کے ساتھ گفتگو کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اخوان المسلمین آزاد اور جمہوری اسلام کی حامی تنظیم ہے اور اب تک اس کی تصویر جو سامنے تھی وہ مختلف تھی۔

News Code 1269115

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =