افغانستان میں بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے پکتیکا میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے پکتیکا میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہلاک ہو نے والے افراد پاکستان سے صوبہ پکتیکا میں داخل ہوئے تھے جب ان کی گاڑی روڈ پر نصب بم سے ٹکرا گئی۔ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ادھر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے خلاف لوگوں نے امریکہ کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔

News Code 1269110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =