اتحادی فوجیوں کے ہاتھوں، افغان شہریوں کی ہلاکت قابل قبول نہیں

افغانستان کےصدر حامد کرزائی نےافغانستان میںامریکی اعلیٰ کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے کہا ہے کہ اتحادی فوجیوں کے ہاتھوں افغان شہریوں کی ہلاکتناقابل قبول ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کےصدر حامد کرزئی نےافغانستان میںامریکی اعلیٰ کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے کہا ہے کہ اتحادی فوجیوں کے ہاتھوں افغان شہریوں کی ہلاکت پر معافی مانگ لینا کافی نہیں ۔ کابل میں افغان صدر نے افغانستان کیلئے امریکہاور نیٹو فورسز کے امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات کی جس میں طالبان کے خلاف جاری لڑائی سمیت سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گيا ۔ صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق صدر کرزائی نے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس پر واضح کردیا کہ اتحادی فورسز کے ہاتھوں، افغان شہریوں کی ہلاکت کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ افغان صدر نے جنرل پیٹریاس سے کہا کہ گزشتہ ہفتے نیٹو کے فضائی حملے میں نو بچوں کی ہلاکت پر آپ کی جانب سے معافی مانگ لینا ہی کافی نہیںانھوں نےکہا کہ نیٹو فورسز کو عام شہریوں کو ہلاک کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

News Code 1269095

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =