نبیل العربی مصر کے نئے وزیر خارجہ بن گئے ہیں

ذرائع‏ کے مطابق نبیل العربی مصر کے نئے وزیر خارجہ بن گئے ہیں اور احمد ابوالغیط اپنے سیاہ کارنامہ کے ساتھ رخصت ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ اور الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نبیل العربی مصر کے نئے وزیر خارجہ بن گئے ہیں اور احمد ابوالغیط اپنے سیاہ کارنامہ کے ساتھ رخصت ہوگئے ہیں۔مصری انقلابیوں کے مطالبات میں ابولغیط کی برطرفی کا مطالبہ بھی شامل تھا احمد ابولغیط اسرائیلی صہیونیوں کا زبردست حامی تھا ابوالغیط نے غزہ کی 22 روزہ جنگ میں فلسطینیوں پر ظلم و ستم روا رکھنے میں اسرائیل کا بھر پور تعاون کیا تھا ابوالغیط نے غزہ کے فلسطینی مسلمانوں کو دھمکی تھی کہ کسی بھی فلسطینی کو مصر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس نے کہا تھا اگر فلسطینی مصر میں داخل ہونگے تو ان کی ہڈياں توڑ دی جائیں گی۔

News Code 1269078

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =