لیبیا میں امریکی مداخلت بہت بڑی غلطی اور اشتباہ ہے// نہر سوئیز مسلمانوں کے ہاتھ میں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ نے لیبیا میں امریکی مداخلت کو بہت بڑی غلطی اور اشتباہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ صرف لیبیا کے بعض علاقوں میں قذافی کی پروازوں کو ممنوع قراردے سکتا ہےجس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ سید حسن فیروز آبادی نے لیبیا میں امریکی مداخلت کو بہت بڑی غلطی اور اشتباہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ صرف لیبیا کے بعض علاقوں میں قذافی کی پروازوں کو ممنوع قراردے سکتا ہےجس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ عرب ممالک میں آج اسلامی بیداری کی لہر پیدا ہوگئی ہے اور عرب ممالک کے عوام ڈکٹیٹروں سے نجات حاصل کرنے کی جد و جہد کررہے ہیں جبکہ علاقائی عرب ڈکٹیٹروں کے دوش پر امریکہ سوار تھا۔ لیکن آج عرب عوام عرب ڈکٹیٹروں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور امریکہ اپنے مکر و فریب کے ذریعہ دوسرے افراد کو عرب عوام کے سر پر مسلط کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے انھوں نے کہا کہ تمام مسلمان امریکہ کے خلاف ہیں  انھوں نے کہا کہ امریکہ لیبیا کو عراق اور افغانستان میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن لیبیا کے عوام اس کی اجازت نہیں دیں گے۔انھوں نے کہا کہ نہر سوئیز مسلمانوں کے ہاتھ میں ہے اور اسرائیل کا واویلا بے سود اور بے فائدہ ہے ایران عرب مسلمانوں کے ساتھ ہے اور ان کی اسلامی تحریک کی حمایت کرتا ہے اور ہم سب کا مقصد مقبوضہ فلسطین  اوربیت المقدس کی آزادی اور فلسطینیوں کو عزت و احترام کے ساتھ ان کے گھروں میں آباد کرنا ہے۔

News Code 1268175

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =