سعودی خونخوارحکومت اپنے مخالفین کو بری طرح کچل رہی ہے

مہر خبررساں ایجنسی - بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب کے حالیہ واقعات سے سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کی فائل دوبارہ کھل گئی ہے شیعہ برادری نے الحساء اور القطیف کے علاقوں میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کرکے سعودی عرب حکومت کے مخالف سیاسی رہنماؤں کی فائل کو عالمی برادری کے سامنے پھر پیش کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے اپنے مخالف شیعہ اور سنیوں پر ہر قسم کا ظلم و ستم روا رکھے ہوئے ہیں کئی شیعہ برسوں سے سعودی عرب کی جیلوں میں بند ہیں آل سعود  اپنے مخالفین بالخصوص شیعوں کے بارے میں ہونے والی ناانصافی کے بارے میں خبروں کومنظر عام پر لانےنہیں دیتے آل سعود مسلسل شیعوں اور سنیوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

گذشتہ برسوں میں مشرقی علاقوں میں آباد شیعوں کے خلاف آل سعود نے ظلم و ستم کو روا رکھا ہوا کئی شیعہ ممتاز رہنماؤں کو بغیر مقدمہ قائم کئے جیل میں بند کررکھا ہے۔

سعودی عرب انسانی حقوق کی پروا کئے بغیر شیعوں کے خلاف اپنی بربریت کو جاری رکھے ہوئے ہے سعودی عرب میں شیعہ نشیں علاقہ تیل سے مالا مال علاقہ ہیں۔

سعودی حکومت کے مظالم کا سلسلہ صرف شیعوں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ آل سعود ہر مخالف کی آواز کو دبانے کے لئے ہر ہربہ استعمال کررہے ہیں۔


سعودی عرب کے شہر الاحساء میں شیعہ مسجد

News Code 1268093

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =