طالبان دہشت گردوں نے 320 اسکولوں کو تباہ کیا

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان دہشت گردوں نے تین سو بیس اسکولوں کو تباہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان دہشت گردوں نے تین سو بیس اسکولوں کو تباہ کیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ارشد خانکے مطابقطالبان شدت پسندوں نے قبائلی علاقوں میں تین سو بیس اسکولوں کو تباہ کیا باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران ایک ہزار اسی مکانات تباہ ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے باجوڑ اور مہمند ایجنسی کے لئے تین ارب دس کروڑ روپے کی امداد دی ہے دونوں ایجنسیوں میں تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان کو چار لاکھ جبکہ جزوی نقصان پہنچنے والے مکانات کے مالکان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

News Code 1267926

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =