امریکی جاسوس شہری ریمنڈ ڈیوس بم دھماکوں کے لئے لوگوں کو رقوم فراہم کرتا تھا

پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے پاکستان میں گرفتار امریکی جاسوس شہری ریمنڈ ڈیوس پاکستان میں بم دھماکوں کے لئے لوگوں کو رقوم فراہم کرتا تھا اور جن لوگوں کو اس نے رقوم فراہم کی ہیں ان کے نام سامنے لائے جائيں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے پاکستان میں گرفتار امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس پاکستان میں بم دھماکوں کے لئے لوگوں کو رقوم فراہم کرتا تھا اور جن لوگوں کو اس نے رقوم فراہم کی ہیں ان کے نام سامنے لائے جائيں۔انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس جن لوگوں کو بم دھماکوں کے لئے رقوم دیتا تھا ان کے نام سامنے لائے جائیں۔صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ جو حکمران اپنی قائد کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکے وہ عام آدمی کو کیا انصاف دیں گے۔واضح رہے کہ امریکی جاسوس شہری کا تعلق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے سے ہے اور پاکستان میں سی آئی اے خفیہ طور پر طالبان کو مدد بہم پہنچا رہی ہے اور امریکہ و طالبان ملکر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

News Code 1267912

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =