مصر کے نئے وزير اعظم نےالتحریر میدان میں عوام کے سامنے حلف اٹھایا

مصر کے نئے اور عوامی انقلاب کے حامی وزیر اعظم اعصام شرف آج مصر کے التحریر اسکوائر پر عوام کے اجتماع میں حاضر ہوئے اور عوام سے انھوں نے مصری انقلاب کی حفاظت کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابق حکومت کے تمام عناصر سےملک کو پاک کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے نئے اور عوامی انقلاب کے حامی وزیر اعظم اعصام شرف آج مصر کے التحریر اسکوائر پر عوام کے اجتماع میں حاضر ہوئے اور عوام سے انھوں نے مصری انقلاب کی حفاظت کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابق حکومت کے تمام عناصر سےملک کو پاک کریں گے۔عصام شرف نے کہا کہ میں عوام کا خادم ہوں اور حسنی مبارک کے تمام عناصر سے حکومت کو پاک کروں گا۔ اس نے کہا کہ ہم نے عزم و ارادہ تحریر اسکوائر سے حاصل کیا ہے سکیورٹی دستہ عوام کی خدمت میں رہیں گے جہاد اصغر کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور اب جہاد اکبر کی نوبت ہے واضح رہے کہ عصام شرف ابتدا ہی سے انقلابیوں کے ہمراہ تھے وہ 4 سال قبل حسنی مبارک کی کابینہ سے الگ ہوگئے تھے۔
News Code 1266676

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =