خیبر پختونخواہ میں ایک مسجد میں بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں آخوند پنجو باباکے مزار میں واقع مسجد میں دھماکے سے 10افرادہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں  ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں آخوند پنجو باباکے مزار میں واقع مسجد میں دھماکے سے 10افرادہلاک ہوگئے ہیں۔جبکہ خواتین اور بچوں سمیت دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اکبر پورہ میں واقع اخوند پنجو بابا کے مزار میں واقع اکبر پورہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لنگر تقسیم کیا جارہا تھا کہ اس دوران زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے بعد لوگوں نے زخمیوں اور لاشوں کونوشہرہ کے مقامی اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا، جبکہ ان اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس حکام نے 10افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ بم دھماکے میں طالبان دہشت ملوث ہیں جواس سے قبل بھی مسجدوں ، مدرسوں، مزاروں اور زیارتگاہوں کو منہدم کرتے رہے ہیں۔

 

News Code 1266550

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =