امریکی جاسوس شہری ریمنڈ ڈیوس سے منسلک 41 افراد سے تفتیش جاری

امریکی خفیہ ادارے سی آئي اے سے منسلک امریکی جاسوس شہری ریمنڈ ڈیوس سے منسلک 41 افراد سے تفتیش جاری ہے امریکی جاسوس نے دو پاکستانی شہریوں کو لاہور میں بڑی بے رحمی کے ساتھ قتل کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئي اے سے منسلک امریکی جاسوس شہری ریمنڈ ڈیوس سے منسلک 41 افراد سے تفتیش جاری ہے امریکی جاسوس نے دو پاکستانی شہریوں کو لاہور میں بڑی بے رحمی کے ساتھ قتل کیا تھا۔ لاہور کے علاقے مزنگ چونگی میں دو پاکستانی شہریوں کو قتل کرنیوالے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس سے رابطے میں رہنے والے41 افراد سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کے موبائل فون سے ملنے والے ریکارڈ کے مطابق ریمنڈ ڈیوس سے21 افراد مسلسل جبکہ23 افراد وقفے وقفے سے رابطے میں رہتے تھے ۔ ان افراد کا ڈیٹا حاصل کر کے ان کا سراغ لگایا گیا اور ان سے تفتیش جاری ہے ۔ واضح رہے کہ ریمنڈ ڈیوس امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے سے منسلک ہے اور امریکہ نے پاکستانی حکومت سے اسے سفارتی استثنی دلوانے کے لئے بہت دباؤ ڈالا لیکن اسے کامیابی نہیں ملی اب بھی امریکہ پاکستانی شہریوں کو قتل کرنے اور اپنے جاسوس شہریوں کو بچانے کے لئے سخت تلہاش وکوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں امریکی حکومت نےپاکستانی حکومت کو سخت تنبیہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے اور حالات مزید پیچیدہ ہونے کی صورت میں امریکہ ، پاکستان کا نان و نفقہ اور حقہ ، پانی بند کرسکتا ہے لیکن پاکستانی کے قومی اور اسلامی وقار کو بچآنے کے لئے پاکستانی حکومت کو امریکہ کی شیطنت کے سامنے ہر گز تسلیم نہیں ہونا چاہیے اور اگر پاکستانی حکومت اور عوام استقامت کا مظاہرہ کریں گے تو امریکہ کو اس معاملے میں بری طرح شکست ہوجائے گي۔
News Code 1266518

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =