ایران کی دو جنگی کشتیاں نہر سوئیز سے عبور کرکے واپس وطن روانہ

ایک مصری اہلکار کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی دو جنگی کشتیاں نہر سوئیز سے عبور کرکے واپس ایران کے لئے روانہ ہونگي۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سلامی جمہوریہ ایران کی دو جنگی کشتیاں نہر سوئیز سے عبور کرکے واپس ایران کے لئے روانہ ہونگي۔مصری اہلکار کے مطابق ایرانی جنگي کشتیاں 22 فروری کونہر سوئیز سے عبور کرکے بحیرہ روم میں وارد ہوئیں اور  پھر دریائے احمر کی طرف آگے بڑھ شام کے ساحل پر لنگر انداز ہوئیں تھیں ایرانی جنگی کشتیاں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ نہر سوئیز سے عبور کرکےبحیرہ روم میں داخل ہوئی تھیں۔ ایران کے اس اقدام سے اسرائیل میں ہلچل مچ گئی اور اسرائیلی وزير خارجہ لیبر مین نے کہا کہ ایرانی جنگی کشتیاں کی علاقہ میں موجودگی اسرائیل کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

News Code 1266225

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =