لیبیا کےخلاف فوجی کارروائی کے لئے سلامتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی

امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ لیبیا کیخلاف فوجی کارروائی کے لئے سلامتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ لیبیا کےخلاف فوجی کارروائی کے لئے سلامتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق ایڈمرل مایک مولن نے کہا کہ فوجی کارروائی بہت مشکل عمل ہے اس کے لئے دوسرے ممالک بالخصوص اٹلی کی مدد کیساتھ ساتھ سلامتی کونسل کی اجازت ضروری ہے۔ اس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ ودیگر عرب ممالک میں شروع ہونے والے عوامی انقلاب کی تحاریک کے پیچھے ایران نہیں ہے بلکہ ان ممالک کے عوام ہیں جو تبدیلی چاہتے ہیں۔

News Code 1266203

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =