جرمنی میں دو امریکی فوجی فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک

جرمنی میں فرینکفورٹ ایئرپورٹ پر امریکی فوجیوں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں فرینکفورٹ ایئرپورٹ پر امریکی فوجیوں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور اور ایک امریکی فوجی شامل ہے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں۔ پولیس کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ بس کے اندر ہوا۔ مشتبہ مسلح شخص گرفتار ہو گیا ہے۔ دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو زخمی ہیں۔

News Code 1266067

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =