ہیومن رائٹس کونسل سے لیبیا کی رکنیت معطل

اقوام متحدہ نے لیبیا کی ہیومن رائٹس کونسل سے رکنیت کو متفقہ طور پر معطل کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے لیبیا کی ہیومن رائٹس کونسل سے رکنیت کو متفقہ طور پر معطل کر دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ لیبیا کی ہیومن رائٹس کونسل سےمتفقہ معطلی میں پیغام ہے کہ انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ لیبیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق احتجاجی مظاہروں میں ابتک ایک ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ نے لیبیا اور تیونس کی سرحد پر پھنسے ہوئے ہزاروں افراد کومحفوظ مقامات پر پہنچانے کی اپیل بھی کی ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے لیبیا میں بدامنی پھیلنے کے بعد پچھہتر ہزار افراد وہاں سے فرار ہو کر تیونس پہنچ چکے ہیں جبکہ چالیس ہزار سرحد پر جمع ہیں۔

ادھر لیبیا کے رہنما کرنل معمر قدافی نے اقتدار سے علیحدہ ہونے کی تمام اپیلوں کو رد کر دیا ہے۔ کرنل قدافی نے کہا ہے کہ لیبیا میں صورتحال ایسی نہیں ہے جییسی پیش کی جا رہی ہے۔ کرنل قدافی نے مظاہرین کو القاعدہ کے افراد قرار دیا ہے۔

News Code 1265620

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =