ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتیں100  ڈالر سے زائد

ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتیں دوسرے روز بھی100 ڈالر فی بیرل سے اوپربرقرار ہیں۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتیں دوسرے روز بھی100 ڈالر فی بیرل سے اوپربرقرار ہیں۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج پر خام تیل اپریل کے سودے ایک ڈالر ایک سینٹ اضافے کے ساتھ100 ڈالر64 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہوئے جبکہ لندن برینٹ نارتھ سی کروڈ اپریل کے سودے8سینٹ اضافے کے ساتھ115 ڈالر50سینٹ فی بیرل پر فروخت ہوئے۔ یہ27 اگست2008 کے بعد لندن برینٹ کی بلند ترین سطح ہے۔

News Code 1265527

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =