پاکستان کے وفاقی وزير کا قتل

پاکستان کےوفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےوفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی ایٹ تھری میں واقع اپنی والدہ کے گھر سے سرکاری گاڑی نمبرجی وی 444میں دفتر جانے کیلئے نکلے تھے ، جب وہ50میٹر کے فاصلے پر ہی روز پلازہ کے سامنے پہنچے تو وہاں موجود نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی ، ان کو چہرے اور سینے پر گولیاں لگیں، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ، ان کا ڈرائیور انہیں تشویشناک حالت میں الشفا اسپتال لے گیا ، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ہیں، جبکہ پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا ہے اور شواہد جمع کئے جارہے ہیں جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان شدت پسندوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

News Code 1265516

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =