ایران این پی ٹی کے دائرے میں اپنے حقوق حاصل کرنا چاہتاہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جنیوا میں ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کے سکریٹری سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران این پی ٹی کے دائرے میں اپنے حقوق کے حصول کا خواہاں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جنیوا میں ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کے سکریٹری سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران این پی ٹی کے دائرے میں اپنے حقوق کے حصول کا خواہاں ہے۔صالحی نے کہا کہ این پی ٹی معاہدے کی روشنی میں تمام ممالک کے حقوق کو مد نظر رکھنا چاہیے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اجلاس کے سکریٹری نے ایرانی وزیر خارجہ کے خطاب کو بہت ہی بہترین اور جامع قراردیا۔اجلاس کے سکریٹری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے عمل کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات کا جلد آغاز ہو جائےگا۔

News Code 1265436

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =